ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی، سری لنکا کو ڈیڈ لائن دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ 2022، پاکستان کو کن مسائل کا سامنا ہے؟
ایشیا کپ 2022، پاکستان کو کن مسائل کا سامنا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سری لنکا میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے تناظر میں ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27سے ہونا ہے،تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے، اے سی سی کے مطابق اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر پائے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔

مزید پڑھیں: مسلمان کھلاڑی کا روزہ افطار، فٹ بال میچ روک دیا گیا

اے سی سی کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔

Related Posts