ایشیاء کپ، افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاء کپ، افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
ایشیاء کپ، افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دبئی میں افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا۔ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو افغانستان کے حق میں ثابت ہوا، سری لنکا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیت کیلئے افغانستان کو 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، افغانستان کی جانب سے نمایاں بلے بازوں میں حضرت اللہ زازئی نے 37 اور رحمان اللہ گربازنے 40 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان انڈیا کو دھول چٹا سکے گا؟

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ کل 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔شائقین کرکٹ میں اس میچ کو لے کر کافی جو ش و خروش بڑھ گیا ہے۔

Related Posts