اسٹاک ہوم: بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کیلئے مودی کے مافیا اسٹائل آپریشن نے تحریکِ خالصتان کو شہرت عطا کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی پروفیسر اور تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ مودی کے مبینہ مافیا اسٹائل آپریشن کا مقصد 2024 کے انتخابات سے قبل بھارتی وزیر اعظم کا مضبوط تصور اجاگر کرنا تھا۔
سکھ رہنما کا قتل، بھارتی سفارتکار ملک بدر، کینیڈا کا تحقیقات کا اعلان
Modi's alleged mafia-style operation in Canada to show off his strongman image before 2024 election has made India a rogue state in the eyes of the West and has made Khalistan movement more well known and popular than ever before.
— Ashok (@ashoswai) September 19, 2023
ٹوئٹر پیغام میں بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ مودی کے آپریشن نے بھارت کو مغرب کی نظر میں قانون شکن ریاست اور خالصتان کو پہلے سے کہیں زیادہ شہرت یافتہ تحریک بنا دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈین حکومت نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کرتے ہوئے بھارت کی نریندر مودی حکومت کے ملوث ہونے پر تحقیقات کا اعلان کردیا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ملوث ہوسکتی ہے۔
خطاب کے دوران کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کے انٹیلی جنس اداروں نے سکھ رہنما کی موت اور بھارتی ریاست کے مابین ایک ”قابلِ اعتماد تعلق“ کو نشان زد کیا۔ ہم نے جی 20اجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا۔