اداکارہ اشناشاہ اورعائشہ عمربھی صلاح الدین ایوبی سیریزمیں جلوہ گرہونگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے 4 ناموراداکار پاکستان اورترکی کی مشترکہ کوششوں سے بننے والی سیریز صلاح الدین ایوبی میں اداکاری دکھائیں گے۔

سیر یزکیلئے کراچی اورلاہور میں ہونے والے آڈیشن کے پہلے مرحلےمیں اداکارہ اشنا شاہ، عدنان جیلانی، فرحان آغا اور عائشہ عمر کو منتخب کرلیا گیا ہے،اس آڈیشن میں 6 ہزار سے زائد پیشہ ورانہ اورنئے فنکاروں نے آزمائش کے لیے درخواستیں دیں تاہم ان میں سے صرف 62 اداکاروں کو شارٹ لسٹڈ کیا گیا ہے۔

سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ز نے کہاہے کہ اس سیریز کو پاکستان اور ترک میں دکھایا جائے گا اس لیے اہم اس کیلئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ سیریز پاکستانیوں کوضرور حیرت زدہ کرےگی،عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ اس سیریز سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے لیے دروازے کھل جائیں گے اور پاکستان ترکی کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں قدم جما سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:زہرہ حیدر کون ہیں اور فینز اونلی کا مقصد کیا ہے؟

دوسری جانب ترک پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ترک پروڈکشن ہاؤس (اکلی فلمز) اور پاکستانی ادارے (انصاری اینڈ شاہ فلمز) کے مابین صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سیریز پر معاہدہ طے پاگیا ہے،جوریلز سے قبل ہی کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہے جس کااندازہ آڈیشن کے لیے موصول کی گئیں درخواستوں سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔

Related Posts