اے ایس ایف نے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ایس ایف نے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
اے ایس ایف نے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ائیر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

بیرونِ ملک جاتے ہوئے  ایک مسافر کو دورانِ تلاشی چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس نے کمال مہارت سے الیکٹرک واٹر ہیٹر میں منشیات چھپا رکھی ہے جسے برآمد کر لیا گیا۔

محمد عمیر نامی مسافر سے برآمد کردہ آئس ہیروئن کا وزن 1 کلو600 گرام ہے جبکہ محمد عمیر اسلام آباد سے عرب امارات جانا چاہتا تھا جسے موقعے پر گرفتار کر لیا گیا۔

عمیر نامی ملزم ای وائی 232 پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے عرب امارات کے شہر ابو ظہبی جارہا تھا جو خیبر پختونخواہ کا رہائشی ہے جس کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے رہائشی ملزم محمد عمیر کو کارروائی مکمل ہوجانے کے بعد  اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملزم محمد عمیر کو اینٹی نارکوٹکس سیل میں منتقل کرکے اس سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئس ہیروئن کی اسمگلنگ سنگین جرم ہے۔ 

Related Posts