حکومت نے ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar warns of tougher restrictions if Covid-19 SOPs not followed

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہاہے کہ اگر کوروناسے متعلق ایس او پیز کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو حکومت پابندیاں سخت کرنے پر مجبور ہوسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت سنگین ہے لیکن نہ تو لوگ وائرس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور نہ ہی احتیاطی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں روزانہ لگ بھگ 600 مریض اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں جبکہ سندھ میں بھی اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار499 نئے کیسز رپورٹ، 147مزید شہری جاں بحق

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دباؤ ڈال رہی ہے کیونکہ متعدد شہروں میں وینٹیلیٹر کا استعمال 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملک میں آکسیجن پر موجودمریضوں کی تعداد 4000 کو عبور کر چکی ہے۔

اسد عمر نے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ حکومت ابھی بڑے شہروں کو بند نہیں کررہی ہے لیکن اگر آئندہ دنوں میں ہدایات پر عمل نہ کیا گیاتو صورتحال مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتی ہے۔

Related Posts