پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار499 نئے کیسز رپورٹ، 147مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 499نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 72 ہزار 381افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 600جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار 528افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 76 ہزار535 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 462افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کورونا سے 70ہزار 984افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 21ہزار127، آزاد کشمیر میں 15ہزار 873جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 204افراد متاثر ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں کورونا کا شکار7 ہزار 664 افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد سندھ میں 4 ہزار 559، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 953جبکہ بلوچستان میں 225افراد انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 446افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 104جبکہ اسلام آباد میں 649افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 83ہزار 162ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے تیار کردہ حفاظتی سامان جنگلی حیات کیلئے قاتل قرار

Related Posts