ملک بھر میں لاک ڈاؤن پرغورکیلئے اسدعمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کااجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں لاک ڈاؤن پرغورکیلئے اسدعمر کی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس آج ہوگا
ملک بھر میں لاک ڈاؤن پرغورکیلئے اسدعمر کی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت دیگر آپشنز پر غوروخوض کیلئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو 21 جون 2020ء کے بعد سے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر این سی او سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

این سی او سی سربراہ اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کورونا کیسز پر قابو پایا جاسکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آج کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر این سی او سی اجلاس میں سخت فیصلے متوقع ہیں۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور کاروبار کی بندش سمیت دیگر اہم آپشنز پر گفت و شنید ہوگی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں 22 جون 2020ء کے بعد سے کورونا کے سب سے زیادہ4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 49ہزار 824افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 158 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 2 ہزار 842افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ، 67مزید شہری جاں بحق

Related Posts