توشہ خانہ سے انناس تک لیجانے والے عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر
آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر

لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے رولیکس، مرسیڈیز اور انناس تک لے جانے والے لوگ عمران خان کو گرفتار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر صدرِ مملکت سے بات چیت کی ہے۔ تاہم صدر کو مداخلت کا نہیں کہا۔ انہوں نے جو سمجھانا چاہا، سمجھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سرینڈر کریں، گرفتاری روکنے کا فیصلہ

بیان میں اسد عمر نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگ توشہ خانہ سے انناس تک لے گئے۔ ملک بنانا نہیں پائن ایپل ری پبلک بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ کو صدرِ مملکت کی آڈیو لیکس کا نوٹس لینا ہوگا۔

اسد عمر کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے متعلق کہنا تھا کہ سیاسی گرفتاری سے مقبولیت ملتی ہے، یہ حقیقت اپنی جگہ لیکن عمران خان پہلے ہی مشہور ہیں، انہیں گرفتار ہو کر مزید مشہور ہونے کی کیا ضرورت ہے؟

دوسری جانب گزشتہ 3 روز سے پولیس چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں ناکام ہے۔ زمان پارک کا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت جاری ہے۔

Related Posts