پشاور عمران خان کا شہر، اپوزیشن عوام سے بدلہ لینا چاہتی ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،کراچی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، پشاور عمران خان کا شہرہے، اپوزیشن جماعتیں عوام سے بدلہ لینا چاہتی ہیں۔

اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے، امید ہے سندھ حکومت نالوں سے تجاوزات خاتمے کا کام جلد مکمل کر لے گی، قانون میں اجازت ہی نہیں سندھ کو دیئے جانیوالے فنڈز میں کٹوتی ہو۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام آج تک نہیں مل سکا،کراچی کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کیا جارہا ہے،۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2013 میں تحریک انصاف نے پشاور کی 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 میں سے 5 سیٹ جیتی۔ انشاءاللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاور عمران خان کا شہر ہے، اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی،شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ مشاورت سے ہوگا، سعید غنی

مسلم لیگ نواز کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن اعلان کر دیاہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع میں ا سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار کے پشاور جلسہ ضرور ہو گا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

 

Related Posts