سکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ منصوبہ بندی کےتحت جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ، گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل ہے، قاری محمد عثمان
دوسری جانب لاہورکینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سےمنع کیا تھا لیکن جب پولیس نے آنسو گیس پھینکنا شروع کی تو لوگوں کا ردعمل سامنے آیا۔
یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائی تک دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔