احساس کیش پروگرام بے مثال، ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس کیش پروگرام بے مثال، ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر
احساس کیش پروگرام بے مثال، ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس کیش پروگرام کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت گزشتہ 4 ماہ کے دوران  194 ارب روپے تقسیم ہوئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پروگرام کے تحت ملک کے 1 کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں رقم شفاف نظام کے تحت تقسیم کی گئی، یعنی پاکستان کے ہر دوسرے خاندان کی مالی مدد ہوئی جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رقم میں اضافہ کرکے 203 ارب کردیا گیا۔

 احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے6 روز قبل  اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی و پاکستانی معیشت دونوں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کیش پروگرام کی رقم  203 ارب کر دی گئی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Related Posts