کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا، پابندیاں لگائیں تو عوام کا روزگار متاثر ہوگا۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی صورتحال، اسد عمر نے تشویشناک بیان جاری کردیا
کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی صورتحال، اسد عمر نے تشویشناک بیان جاری کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، اگر پابندیاں لگائی گئیں تو عوام کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز مظفر آباد میں بے حد بڑھ گئے ہیں جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج ہم سب کیلئے وقت ہے کہ کورونا وائرس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، بصورتِ دیگر حکومت کو سخت سے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے جس کا عوام کے روزگار پر منفی اثر پڑے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قومی سطح پر کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی جو گزشتہ 50 روز سے زیادہ ہے۔ یہی سطح رواں برس 23 اگست کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ رواں ہفتے کورونا وائرس سے اموات کی شرح 11 فرد روزانہ ہے جو اگست کے دوسرے ہفتے کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ یہ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی ایسی علامات ہیں جو نظر انداز نہیں کی جاسکتیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر پر احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے، اسد عمر

Related Posts