ترقی کی رفتار میں تیزی آرہی ہے۔ اسد عمر کا بجٹ کے استعمال پر اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقی کی رفتار میں تیزی آرہی ہے۔ اسد عمر کا بجٹ کے استعمال پر اظہارِ مسرت
ترقی کی رفتار میں تیزی آرہی ہے۔ اسد عمر کا بجٹ کے استعمال پر اظہارِ مسرت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ترقیاتی بجٹ کے بہتر استعمال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کا سب سے زیادہ استعمال اِس سال میں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ سال کے پہلے 5 ماہ میں 87 ارب جبکہ گزشتہ صرف 3 ماہ میں 185 ارب کے ترقیاتی اخراجات کیے گئے۔ ترقی کی رفتار میں اللہ کے فضل سے تیزی آرہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے حلقۂ انتخاب میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی منصوبوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ ماہ  اپنے پیغام میں اسد عمر نے بتایا کہ ہم نے جی 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ کالج پر 34 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں: اسد عمر کا  نوجوانوں کیلئے تعلیمی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

Related Posts