نوازشریف آر ایس ایس کیخلاف بولتے نہیں پاک فوج کیخلاف زہر اگلتے ہیں، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar expressed anger over Nawaz Sharif

کراچی : وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ ‏پہلے اپوزیشن فیٹف قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آر او کی ناکام کوشش کررہی تھی اس کے بعد نواز شریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کررہے تھے۔

اب دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ‏نواز شریف نے آج سے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، کیا اس وقت نواز شریف کو نہیں پتا تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لاء لگا تھا یا یہ خبر انکو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ‏کاش فوجی قیادت پر بدترین الزامات لگاتے اور پاک فوج کے بارے میں بھارتی بیانیہ بڑھاتے ہوئے میاں صاحب کو وہ فوجی بھی یاد آ جاتے جو اپنی جان اس ملک پر نچھاور کرتے ہیں اور ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کرتے ہیں اور اپنے گھر میں بیوہ اور یتیم چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏یہ کیسا سیاست دان ہے جو کل بھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا لیکن دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا، جو نریندر مودی کو اپنے گھر بلاتا ہے اور دیارِ غیر میں اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے۔

جو آر ایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک کے عسکری ادارے پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے نوٹس کے بعد مہنگائی میں مزید تیزی، ٹماٹر کی ڈبل سنچری، چینی 100 پر ناٹ آؤٹ

ملک اس وقت ایماندار حکمران کے ہاتھوں میں ہے اور جلد ہی وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کرنے والوں اور کرپشن کا خاتمہ کردینگے۔

 

Related Posts