کورونا کی دوسری لہر، عوام ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شکایت کریں، اسد عمر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Closing the city is not a cure for Corona, Asad Umar opposes a complete lockdown in Karachi

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس پر عوام کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شکایت کرنا ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر اور بڑے پیمانے پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام سے مدد لی جائے۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آپ کہیں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں جس میں پر ہجوم مقامات پر ماسک نہ پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنا شامل ہے، اس کی تصویر کھینچ کر این سی او سی کو بھیجیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تصویر کھینچ کر موبائل نمبر 03353336262 پر اس مقام کی معلومات کے ساتھ واٹس ایپ پر بھیجیں جہاں کورونا کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تاکہ اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث  اموات 6 ہزار 800 سے تجاوز