اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے نتیجے میں گرفتار سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سمیت 83 نظر بند تحریکِ انصاف کارکنان رہا کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار کیے گئے رہنماؤں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جیل جانے پر فخر کا اظہار کیا۔
ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، عمران خان
رہائی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور سے اسد عمر سمیت 24 پی ٹی آئی کارکنان کو رہائی مل گئی۔
دوسری جانب سرگودھا سے 59 پی ٹی آئی کارکنان کو دسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان کو بھی رہائی دے دی گئی ہے۔
رہائی پانے والے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں لطافت عباسی، اعجاز خان جازی اور صداقت عباسی بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعظم خان نیازی، سینیٹر ولید اقبال اور دیگر کو بھی رہائی مل گئی۔