وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام کا اعلان چند ہفتوں میں کریں گے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام کا اعلان چند ہفتوں میں کریں گے۔اسد عمر
وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام کا اعلان چند ہفتوں میں کریں گے۔اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان کیلئے ترقیاتی پروگرام کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ میرے گزشتہ 2 روز بلوچستان کے شہر خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں گزرے۔ جنوبی بلوچستان کے خصوصی پروگرام کیلئے یہ ضروری تھا کہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے۔

پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ زمینی حقائق دیکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ترجیحات سننا بھی ضروری تھا، ان شاء اللہ آئندہ چند ہفتوں میں وزیرِ اعظم ملک کے اِس پسماندہ ترین علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبر پختوانخوا میں میرج ہالز کھل گئے

Related Posts