موڈرنا ویکسین مخصوص ویزہ پر بیرونِ ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب آزاد عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دینا ہوگا، اسد عمر
اب آزاد عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دینا ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ موڈرنا ویکسین مخصوص ویزہ پر بیرونِ ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ موڈرنا ویکسین تعلیمی یا ورک ویزے پر بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کو لگائی جائے گی۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ موڈرنا ویکسین صرف ان شہریوں کو لگائی جائے گی جہاں صرف مخصوص ویکسین ہی قابلِ قبول ہوجبکہ کورونا پر امریکا کی پروگریسو پالیسی قابلِ تعریف ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے گزشتہ روز موصول ہونے والی کورونا ویکسین خوراکوں کے متعلق کہا کہ 2جولائی کے روز پاکستان کو امریکا سے موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں موصول ہوئی تھیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امریکی ساختہ ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں کوویکس پلیٹ فارم کے تحت پاکستان پہنچ گئیں۔

گزشتہ روز کو ویکس کی طرف سے عطیہ کی گئی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کے وعدے کے تحت امریکا نے ویکسین عطیہ کی جس کا مقصد عالمی سطح پر مؤثر ویکسین تک رسائی یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی امریکی ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

Related Posts