اسپیکرقومی اسمبلی کا شہبازشریف کو فون، کورونا کی صورتحال پر اعتماد میں لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Qaiser, Shehbaz Sharif discusses coronavirus situation

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اتوار کے روز ٹیلیفون پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران اسپیکرنے شہباز شریف سے کورونا وائرس سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی بات چیت کی۔

اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں اسپیکر نے سنگین مسئلے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز کے حوالے سے بتایا،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کرے گی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو تجاویز بھی پیش کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی اور پاکستان کے مفاد اور اہمیت کے امور پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی کیوں کہ متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں لاک ڈاؤن: خلاف ورزی پر 16 دکاندار گرفتار

اسپیکر نے کہا کہ ملک ایک پیچیدہ مرحلے سے گزر رہا ہے اور سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ان بیماریوں کو شکست دینے کے اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کی سیاسی قیادت کو اس سنگین خطرہ پر اکٹھا کرنے کے مشوروں کی بھر پور تعریف کی جبکہ شہباز شریف نے اتوار کے روز برطانیہ میں چار ماہ قیام کے بعد پاکستان پہنچنے کے بعد لاہور میں اپنی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر خود کو الگ تھلگ کردیاہے۔

Related Posts