کراچی: ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر نے اونچی اڑان بھری، امریکی ڈالر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 213 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر جمعہ کو 208 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا