ڈینگی کیسز بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 289 افراد متاثر
ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 289 افراد متاثر

راولپنڈی: ڈینگی کیسز بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیزکردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 10 مقامات سیل کردیئے گئے، جبکہ 39 افراد کیخلاف مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 22 دکانوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے،تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق اس وقت ڈینگی کے 73 مریض ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 526 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، مزید جانی نقصان کی رپورٹ جاری

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس میں میڈیکل لیب پوری طرح فعال ہیں، ہاٹ اسپاٹس ایریا میں فوگنگ اور سرویلینس کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے۔

Related Posts