عید الاضحیٰ قریب، دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحیٰ قریب، دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
عید الاضحیٰ قریب، دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور: عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی دکانداروں نے سبزمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمتوں میں سبزیاں اور دیگر مصالحے فروخت کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیاز 80 روپے سے 110 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمتیں 100 سے140 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہیں۔

لیموں بھی مہنگا ہوکر 320 روپےکلو فروخت ہونے لگا، لہسن 250 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں سبز مرچ  120 روپےکلو اور دھنیا 20 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020-21 کی اسی مدت میں کھانے کے تیل کی درآمدات 2.47 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جو جنوری 2019ء میں 200 فی لیٹر کے لگ بھگ تھیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو عشروں سے پاکستان کا کھانے کے تیل کی درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ 2020ء میں کھانے کی تیل کی 86 فیصد ملکی ضرورت درآمدی تیل سے پوری کی گئی۔ 2000ء میں یہ شرح 77 فیصد تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبادی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل کی درآمدات بھی بڑھتی جارہی ہے۔

Related Posts