کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا مثبت امیج پیش کرنے میں فنکاروں کا بہت بڑا کردار ہے۔
پی آئی ایف ایف فلموں میں زبردست صلاحیت کے حامل تعاون کو پروڈکشن کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کو ایک دلچسپ اور متحرک ملک کے طور پر پیش کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے یہ بات فریئر ہال اور باغات کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی فلمی میلے “میٹ اینڈ گریٹ” میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی ایک سافٹ امیج پیش کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ فلموں کے ذریعہ تعلیم، تفریح اورفنون کو شائقین کے سامنے بلا کسی تفریق پیش کرنے سے عالمی سطح پر برداشت، رواداری اورنئے نظریات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
تعلیم کے فروغ کے لئے فلم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اس سے دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ COVID-19 وبائی مرض کا ہماری زندگی کے تقریبا تمام پہلوؤں پر اثر پڑا ہے۔
اور فلمی صنعت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے،نئی کاروباری ماڈلز، جمالیاتی طریقوں اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں فلم انڈسٹری اس بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔
گورنرسندھ نے کراچی فلم سوسائٹی کی جانب سے کامیاب فیسٹول کرانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: سندھ کے تحفظات کی وجہ سے مردم شماری نہیں ہوسکی، علی زیدی