کتے کی باتیں مالک کو سمجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے کام لینے والا پٹہ تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کتے کی باتیں مالک کو سمجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے کام لینے والا پٹہ تیار
کتے کی باتیں مالک کو سمجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے کام لینے والا پٹہ تیار

جنوبی کوریا میں کتے کی باتیں مالک کو سمجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے کام لینے والا پٹہ تیار کیا گیا ہے جو کتے کے بھونکنے پر مالک کو یہ سمجھائے گا کہ کتا کس وقت اپنے مالک سے کیا کہنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ پٹے کو جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی نے خاص طور پر کتے کے بھونکنے کی آواز کی بنیاد پر تخلیق کیا ہے۔ پیٹ پلس کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے تیار کردہ پٹے میں مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والے آلہ موجود ہے۔ آلے کے ذریعے کتے کی گفت و شنید انسانوں تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

مذکورہ پٹے میں ایک ڈیٹا بیس موجود ہے جس میں 50 نسلوں کے کتوں کے بھونکنے کی آواز کے مجموعی طور پر 10 ہزار نمونے موجود ہیں۔ مذکورہ سیمپلز کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والا پٹہ کسی بھی کتے کے مالک کو یہ بتا سکتا ہے کہ اس کا پالتو کتا خوش، پریشان، غمگین، اداس یا بے زاری محسوس کررہا ہے۔

سیول کی قومی یونیورسٹی میں کتے کے پٹے کی تیاری پر طویل مدتی تحقیق عمل میں لائی گئی جس کے بعد پٹے کی کارکردگی کو 80 فیصد درست قرار دیا گیا ہے یعنی آلے میں 20 فیصد غلطی کا امکان موجود ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی پٹے کے کام کی صلاحیت میں مزید بہتری کی توقع رکھتی ہے۔

کتوں کے مالک نہ صرف پالتو کتوں کیلئے پٹہ خرید سکتے ہیں بلکہ اس کی ڈیوائس اسمارٹ فون سے منسلک کرکے اس کی ایپ انسٹال کرسکتے ہیں۔ مذکورہ ایپ میں کتے کی روزمرہ سرگرمیوں، سونے اور اٹھنے کے اوقاتِ کار اور خوراک وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں جس کی بنیاد پر کتے کی صحت کا بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ مصنوعی ذہانت کی تکنیک میں مات کھاگئی، فیس بک نے پیاز کی کچھ تصاویر کو فحش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

موجودہ دور میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اشتہار چلانے کا انتہائی اہم میڈیم سمجھا جانے لگا ہے جس سے فیس بک خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کینیڈا کی گیز سیڈ کمپنی نے فیس بک پر اشتہار چلانے کیلئے دیا جس میں پیاز کی کچھ تصویروں کو فیس بک نے  اکتوبر 2020ء کے دوران بچوں کیلئے نامناسب قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: فیس بک مصنوعی ذہانت میں مات کھا گئی، پیاز کی تصاویر مسترد

Related Posts