سابق گونرسندھ اوررہنمامسلم لیگ ن محمدزبیرکاکہنا ہے کہ مسلم لیگ آرٹیکل 149لگانے کی مخالفت کرتی ہے،آرٹیکل کانفاذکراچی کوسندھ سےالگ کردےگا۔
کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمحمدزبیرکاکہناتھاکہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ خطرناک کھیل ہے،پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ اورکیاچاہتی ہے؟انہوں نےکہا کہ کراچی سےمنتخب پی ٹی آئی کےایم این ایزکہاں ہیں؟
سابق گورنرسندھ کاکہناتھا کہ علی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سےمزید مسائل پیداہوگئے، وفاقی وزیر علی زیدی نے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ ڈمپ کیا، بیماریاں اور گند پھل گیا، بلدیہ ٹاؤن کی مثال دیکھ لیں ایسی حالت پہلے کبھی نہیں تھی۔
محمدزبیرکاکہناتھا کہ ن لیگ نےگورنرراج اورآرٹیکل 149کےبغیرکراچی میں امن بحال کیا ،چندہ لےکرکراچی کوصاف کرنابری طرح ناکام ہوا،وزیر اعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکج کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے جبکہ گزشتہ روز آرٹیکل 149 کا ایک الگ شوشہ چھوڑا گیا۔
مزیدپڑھیں: کراچی کی بہتری کے لیے وفاق کی مداخلت ضروری ہوگئی ہے۔آرٹیکل 149 نافذ کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون
لیگی رہنما نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ خطرناک بات سندھ کی تقسیم ہے اور یہ وہ حملہ ہے جو کراچی کو سندھ سے تقسیم کر دے گا۔
محمد زبیر نے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ ہم نے کراچی میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور ہم نے کراچی میں دو ایل این جی ٹرمینلز لگائے، ہمارے زمانے میں ہی کراچی کے پراجیکٹ شروع ہوئے اور ہمارے زمانے میں ہی ختم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ قوم کوتقسیم کرنےکی باتیں کررہےہیں،فردوس عاشق اعوان
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو یاد دلانا چاہیے کہ وہ کہتے تھےان کا مینڈیٹ چوری کیاگیا۔ محمدزبیرکامزیدکہناتھا کہ کراچی کے لیے جو فنڈز مختص کیے گئے ہیں اس میں سے ایک روپیہ بھی شہرپر خرچ نہیں کیا گیا۔