چائے فروش ارشد خان برطانیہ میں کیفے چائے والا کی نئی شاخ کھولنے کیلئے تیار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ارشد خان چائے والا برطانیہ میں کیفے چائے والا کی نئی شاخ کھولنے کیلئے تیار
ارشد خان چائے والا برطانیہ میں کیفے چائے والا کی نئی شاخ کھولنے کیلئے تیار

پاکستان کے پسندیدہ چائے فروش ارشد خان چائے والا نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا جو برطانیہ کے شہر لندن میں کیفے چائے والا کی نئی شاخ کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سابق چائے فروش ارشد خان وفاقی دارالحکومت میں کیفے چائے والا کھولنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جو رواں برس کے اختتام تک اپنی ایک شاخ لندن میں کھولنے کے خواہش مند ہیں۔

قبل ازیں 2016ء میں ارشد خان کی زندگی اس وقت تبدیل ہوئی جب ایک جیا علی نامی فوٹو گرافر نے اس کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے گرم چائے کے الفاظ تحریر کیے ، جو وائرل ہو گئیں۔

ایک ہی روز میں ارشد خان چائے والا عوام کی توجہ کا مرکز بن بیٹھے۔ فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر ارشد خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ لندن میں چائے والا کیفے کی نئی شاخ کھولنا چاہتے ہیں۔

اپنی فیس بک پوسٹ میں ارشد خان نے کہا کہ طاقت اور نمو صرف مسلسل کوشش اور محنت سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ میں رواں برس کے آخر تک ان شاء اللہ چائے والا کیفے کی نئی شاخ لندن میں کھولوں گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ارشد خان کی شہرت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے چائے والا کی جدوجہد، محنت اور مشقت کو سراہتے ہوئے آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین کورونا وائرس سے صحتیاب، نئی تصویر پر تعریف و تنقید شروع

Related Posts