اسلام آباد: ٹرمینیٹر فلم سے شہرت سمیٹنے والے ہالی ووڈسپر سٹار آرنلڈ شوازینگرنے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آسٹریلیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نےویڈیو شیئر کی جس کا عنوا ن تھاکہ آرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں عمران خان کو شرکت کی دعوت۔
ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے ہالی ووڈ اداکار بھی معترف ہوگئے، ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیراعظم عمران خان آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔
خط میں آرنلڈ شوازینگر نےماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ آپ ماحولیاتی تحفظ میں ہمارے مضبوط پارٹنر بن چکے ہیں۔
آرنلڈ شوازینگر کے مطابق دنیا بھر سے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بلند کرنے والے رہنماوں کو سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی اور عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئےکانفرنس میں آپ کی شرکت ضروری ہے۔