آرمی چیف کی والدہ انتقال کرگئیں، صدر اور وزیراعظم سمیت قومی قیادت کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف
(فوٹو: آن لائن)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں، جس پر صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر ملک کی نامور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سمیت ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔
یوسف رضا گیلانی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts