آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات
آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے بحرین کے فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر، سیکیورٹی ایڈوائزر سے ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس، برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، افغان نیشنل آرمی کے سربراہ، ڈائریکٹر این ڈی ایس بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے پشاورزلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو سیکیورٹی تربیت اور استعداد کار میں بہتری کے لیے تعاون کی پیش کش کی۔

Related Posts