کراچی کے نجی اسپتال میں سرکاری افسر کا معروف آئی سرجن ڈاکٹر اعظم پر تشدد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نجی اسپتال میں ایک سرکاری ادارے کے افسر خضر نے معروف آئی سرجن ڈاکٹر اعظم کو کلینک میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع پر موجود سینیئر لیڈی ڈاکٹر کو بھی دھکے دیے۔

نیوٹاؤن پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والے معروف آئی سرجن ڈاکٹر اعظم نے ایک سرکاری اداے کے افسر خضر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خضر کی اہلیہ کا اسپتال میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سرکاری ادارے کے افسر خضر نے ان کے کلینک میں گھس کر پہلے ان کی سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر شہنیلا سے بدتمیزی کی اور انہیں دھکے دیے۔

ڈاکٹر اعظم نے پولیس کو بتایا کہ جب میں نے بیچ میں آنے کی کوشش کی تو مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خضرنے ڈاکٹر اعظم علی کے چہرے پر گھونسا مارا جس سے ان کا چشمہ ٹوٹ گیا اور چہرے پر زخم آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں فائرنگ، سابق چیئرمین سینیٹ کے بیٹے زخمی، اسپتال منتقل

درخواست میں خضر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ پولیس نے مقدمے کے اندراج کیلئے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔