راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطر کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قطری وفد کی قیادت چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی شیخ علی عبداللہ الثانی نے کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں قطر کے تعاون کو سراہا جبکہ قطری وفد نے خطےمیں تصادم روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق قطری وفد کے سربراہ شیخ علی عبداللہ الثانی نے خطے اور خصوصی طور پر افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ شیخ علی عبداللہ الثانی نے فلسطین میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : ای سی او ممالک کو محولیاتی تبدیلیوں سے مل کر لڑنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان