آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief iran china
army chief iran china

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور ایران کے سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی جس میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی، جس میں امریکا، ایران سمیت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نےبھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھاکہ ہم موجودہ تناؤ کی صورتحال کاخاتمہ چاہتے ہیں اور خطےمیں امن کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔

Related Posts