آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں سبکدوش ہونیوالے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار نے شاندارخدمات، باہمی تعاون مضبوط بنانے پر چینی سفیر کی تعریف کی۔

سپہ سالار نے دفاع، سیکیورٹی، تعاون، کورونا وائرس سے نمٹنے، مسئلہ کشمیر کے موقف پر چینی سفیر کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستانی کے مثبت کردار اور سفارتی تعاون بڑھانے کیعزم کو بھی دہرایا۔

آرمی چیف سے ملاقات سے قبل چینی سفیر نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا،چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

Related Posts