بلوچستان میں امن و استحکام پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں امن و استحکام پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔آرمی چیف
بلوچستان میں امن و استحکام پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔آرمی چیف

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام مملکتِ خداداد پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے جہاں کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے بلوچستان کی قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے امن و استحکام پر گفتگو کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری اور دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں بھی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد بر وقت فیصلہ سازی، سیکیورٹی اور دیگر عوامل پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کے امن و استحکام کا تعلق جمہوریت کی اقدار سے وابستہ ہے۔

خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستی ادارے بلوچستان کی معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف نے اسکول آف انفنٹری کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہیں تربیتی ماڈیولز اور آن لائن سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے ہر ادارے نے بھرپور کام کیا، طلباء اور فیکلٹی ممبران جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق اپنی حکمتِ عملی ترتیب دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

Related Posts