جنگجو مہارتوں کے لئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief in karachi
جنگجو مہارتوں کے لئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے، آرمی چیف

کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے،جنگجو مہارتوں کے لئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پیسز کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی، جس میں آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے، تقریب میں آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کو انعامات سے بھی نوازا۔

گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے آٹھویں آرمی پیسز چیمپیئن شپ جیتی، انجیئنرنگ سینٹر ٹیم نے ساتویں ینگ سولجر پیسز چیمپئین شپ جیتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کراچی کے دوران ماحولیاتی چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بھی بات چیت کی، آرمی چیف نے تربیتی مشقوں کے میکانکی فارمیشن کا بھی جائزہ لیا اور افسران سے جنگی ماحول، چیلنجز اور ردعمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود جنگجو مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کے لئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

Related Posts