چارسدہ پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چارسدہ پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
چارسدہ پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سردریاب چیک پوسٹ پر پشاور سے صوبہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جائے گا۔اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی نے  انچارج چوکی کے ہمراہ سردریاب چیک پوسٹ پرناکہ بندی مزید سخت کردی۔

 چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک موٹر کار آلٹو کو چیکنگ کے لئے روکا۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 4پستول،2 کلاشنکوف، 1رائفل اور  9300کارتوس برآمد کئے گئے۔ملزم  کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا جہاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

قبل ازیں چارسدہ پولیس نے گزشتہ 3 ماہ میں اسلحہ سمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ضلع کے مختلف تھانوں میں 873مقدمات درج کرتے ہوئے888ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 26رائفلز، 65شارٹ گنز، 593پستول،40 کلاشنکوف،7 کالاکوف،1200 ڈائنامائٹس،1 ہینڈگرنیڈ،1 ایل ایم جی اور18301کارتوس برآمد کیے۔ 

گزشتہ 3 ماہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں 236مقدمات درج کرتے ہوئے 304ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ چارسدہ پولیس کا کہنا ہےکہ مجرموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، عوام پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  2 سوتیلی بیٹیوں سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

Related Posts