ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد
ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بیٹی کی آمد کی اطلاع دی ، انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ننھی پری کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان‘ رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔

تاہم، اداکارہ کی بیٹی کے اس منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار دکھائی دیے جب کہ ان کے خاوند نے بیٹی کے نام کے مکمل معنی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتائے۔

فیصل خان کے مطابق آہمیلی کے معنی ہیں ‘محنتی اور جفاکش ‘ جب کہ آئلا کہ ہسپانوی معنی ‘خدا کیلئے وقف ہونا’ اور عبرانی زبان میں ‘روشنی کا دائرہ’ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fesl Khan (@feslkhan)

واضح رہے کہ ارمینا خان اور فیصل خان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔

Related Posts