بھارتی اداکارارجن رامپال بھی کورونا کا شکار، صورتحال کو خوفناک قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arjun Rampal tests positive for Covid-19

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،بھارت میں وباء کی صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔

اداکار ارجن رامپال نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ مجھے کورونا ہوگیا ہے اور میں اس وقت قرنطینہ میں ہوں، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت خوفناک ہوچکی ہے اور ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں،میری درخواست ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران جو لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

مزید پڑھیں:شوبز کی دنیا کی رنگینیاں لوٹ آئیں، ستمبر میں میٹ گالا کے انعقاد کا اعلان

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ارجن رامپال سے قبل رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ ، کترینہ کیف، کارتک آرائیں، بھومی پیڈنیکر سمیت متعدد بالی ووڈ اداکارکورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے کیسوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے، ریاست مہاراشٹر میں اب تک سب سے زیادہ کیسز رجسٹر ڈہوئے ہیں جبکہ ہندوستانی حکومت نے کچھ ریاستوں میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Related Posts