کمسن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 26ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کمسن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 26ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
کمسن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 26ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد: پاکستان کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 26ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم 2 فروری 1995ء کو پیدا ہوئیں جن کی 26ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی والدہ بیٹی کو یاد کرکے جذباتی ہو گئیں۔ ارفع کریم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہر سالگرہ پر مجھے بہن کی یاد ستاتی ہے۔

ارفع کریم کو نوجوانوں کیلئے درخشاں مثال قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ کمسن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی حیثیت سے ارفع کریم رندھاوا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

سب سے کم عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ارفع کریم رندھاوا نے پائلٹ کا لائسنس حاصل کرکے بھی دنیا کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا۔

حکومتِ پاکستان نے 2005ء میں کمسن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ لڑکی ارفع کریم رندھاوا کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا اور لاہور میں ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بھی تعمیر کیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: اپنی والدہ کے انتقال کے بعد دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان

Related Posts