کیا واقعی مولانا طارق جمیل کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بینک اکاونٹ میں کروڑوں روپے کے موجودی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے تمام خبروں کی تردید کی، انہوں نے کہا کہ نہ تو میرے اکاونٹ میں کروڑوں روپے ہیں اور نہ ہی میرے بیٹے کی کوئی ہاوسنگ اسکیم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ کا ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروانے کا اعلان

مولانا نے کہا کہ میں صرف صفائی پیش کرنا چاہتا ہوں میرے دروازے کھلے ہیں جسے تحقیق کرنا ہے آکر کرلے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے زکوٰۃ کے پیسے بھیجتے ہیں وہ پیسے آگے مستحق لوگوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں لیکن کبھی میرے پاس کروڑوں روپے نہیں رہے، 52 سال میں کبھی حرام کاایک پیسہ نہیں کھایا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہیں اور انکے بیٹے بھی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں۔

Related Posts