دوستی ختم کیوں کی؟ عاشق نے اپنی محبوبہ کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوستی ختم کیوں کی؟ عاشق نے اپنی محبوبہ کو قتل کردیا
دوستی ختم کیوں کی؟ عاشق نے اپنی محبوبہ کو قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں قتل کی اندوہناک واردات نے سوگ کی فضا پیدا کردی، 20سالہ نوجوان نے اپنی 16سا لہ محبوبہ کو دوستی ختم کرنے پر موت کی نیند سلا دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ریاست نئی دلی میں پیش آیا جہاں پولیس نے 20 سالہ نوجوان ساحل کو 16 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران دیے گئے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ اسے لڑکی کو قتل کرنے پر کوئی ملال نہیں ہے۔

ملزم نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا اور 22وار کئے، جس کے بعد اس نے لڑکی کی لاش پر پتھر بھی مارے، ملزم کو واردات کے بعد اترپردیش کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسکول ٹیچر 13سالہ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے پر گرفتار

ملزم مقتولہ سے تین سال سے تعلق میں تھا اور لڑکی اب تعلق میں رہنا نہیں چاہتی تھی، لڑکی اپنے پرانے دوست کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرچکی تھی جس وجہ وہ اسے مسلسل نظرانداز کررہی تھی۔جس کا ملزم کو صدمہ تھا۔

Related Posts