اپنے لوگوں کو لیکر آرہا ہوں، سب کو جیل میں بند کردو، اروند کیجریوال کا مودی پر وار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اروند کیجریوال
(فوٹو: نیوزایکس)

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ میں اپنے لوگوں کو لے کر آرہا ہوں، سب کو جیل میں ڈال دیں اور قصہ ختم کریں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہمارے ساتھ یہ جیل جیل کا کھیل بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پرسنل اسسٹنٹ کی گرفتاری کے موقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں اتوار کے روز تمام بڑے لیڈروں، ایم پی، ایم ایل اے وغیرہ کو لے کر بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر آرہا ہوں، سب کو جیل میں ڈالیے، قصہ ختم ہوجائے گا۔

بھارت میں مودی حکومت نے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی اور کانگریس سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی چن چن کر گرفتاریاں کیں جس پر وزیر اعلیٰ دہلی کا صبر جواب دے گیا۔ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی اور ملک بھر میں دیکھئے کہ یہ لوگ کس طرح ہمارے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے لیڈروں کو ایک ایک کرکے جیلوں میں ڈالتے جارہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے ایم پی راگھو چڈھا لندن سے واپس آ کر کہتے ہیں کہ مجھے بھی جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ کچھ دنوں بعد سوربھ بھردواج اور آتشی کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ہمیں جیل میں کیوں ڈالا جارہا ہے؟ ہمارا قصور ہی کیا ہے؟ یہی نا کہ ہم نے دہلی کے غریب بچوں کیلئے اچھی تعلیم کا انتظام کیا اور سرکاری اسکولوں کو بہترین بنایا، یہ لوگ اسکولوں کو عظیم نہ کرسکے، اس لیے تعمیر روکنا چاہتے ہیں۔

Related Posts