عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن چاند کی طرف روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند پر جانے والا عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن عرب امارات کا راشد روور چاند کے سفر پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس امر کا باضابطہ طور پر اعلان محمد بن راشد خلائی مرکز ‘ایم بی آر ایس سی’ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا ہے۔ چند روز پہلے اس چاند مشن کی پرواز کو بعض ضروری معائنوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

خلائی مرکز کے ‘ٹویٹ’ میں بتایا گیا ہے ‘راشد روور’ کو خلاوں میں لے جانے والے’سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ’ کی لانچنگ کامیابی کے ساتھ کیپ کینیورل لانچنگ پیڈ فلوریڈا سے کی گئی ہے۔

واضح رہے راشد روور نامی اس چاند گاڑی کو متحدہ امارات کے اپنے انجنئیروں نے تیار کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات سمیت پوری عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہے۔ امارات کا ‘راشد روور’ چاند کے اس حصے میں اترنے کے لیے بھیجا گیا ہے جو اس سے پہلے جہاں انسانوں کی رسائی میں نہیں آیا ہے۔ اس لیے ابھی تک دریافت نہیں کیے جا سکا ہے۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ راشد روور کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات اس میدان میں اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور مزید خلائی مشن چاند پر روانہ کیے جائیں گے۔

Related Posts