قومی ٹیم کے سابق بولر عاقب جاوید سری لنکا کے بولنگ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

قومی ٹیم کے سابق بولر عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کی بطور بولنگ کوچ تقرری کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آگہی دی کہ عاقب جاوید ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس جون سے کھیلا جائے گا جس کیلئے عاقب جاوید کو فوری طور پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنا ہوگا۔

ابتدائی طور پر عاقب جاوید کو فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ماضی میں عاقب جاوید نے بطور فاسٹ بولر قابلِ تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کرکٹ کوچنگ بھی کرتے رہے ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ میں عاقب جاوید نے کرکٹ کی دنیا میں 1988 میں قدم رکھا اور1998 تک 163میچز کی 159 اننگز کے دوران 182 وکٹس لیں۔ عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

عاقب جاوید کو قومی ٹیم کیلئے پہلا ٹیسٹ میچ 1989 میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 9سال پر محیط ٹیسٹ کیرئیر میں عاقب جاوید نے 54 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 1 بار 5وکٹس لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

Related Posts