سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

aps tragedy united the nation against terrorism: shahbaz gill

اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان نے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہئے ،محمود اچکزئی نے پنجاب میں جاکر پنجابیوں کو زخم دیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغا م میں شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے۔

محمود اچکزئی نے پنجاب میں جاکر پنجابیوں کو زخم دیا، ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے، پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں۔

شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک لوٹا، عمران خان نے کہا تھا ایکشن لوں گا تو سب چور اکٹھے ہوجائیں گے، اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہیئے، این آر او نہ ملنے کی وجہ سے اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ایسے دن آتے ہیں جس سے قوموں کی تاریخ بدلتی ہے، ترقی کی راہ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے۔

مزید پڑھیں: اے پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، شاہ محمود قریشی

سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،اے پی ایس کے شہدا کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، قوم آج کا دن کبھی بھلا نہیں سکتی۔

Related Posts