کراچی: چیئرمین آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نعیم صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد لاہور، اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان بھی فوڈ پانڈا کی من مانیوں سے پریشان ہیں۔
اگلے مرحلے میں ملک گیر سطح پر فونڈا پانڈا کا بائیکاٹ کریں گے، اسلام آباد ، راولپنڈی،لاہورسمیت دیگر شہروں کے ریسٹونٹ مالکان بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔
آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے اگلے ہفتے سے ڈیلیوری کمپنی فوڈ پانڈا کی اجارہ داری اور من مانیوں کے خلاف اپنے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
اپرا کے چیئرمین محمد نعیم صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب باالخصوص لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، ملتان ودیگر بڑے شہروں کے ریسٹورنٹ مالکان بھی فوڈ پانڈا کی من مانیوں سے تنگ آگئے ہیں اور پنجاب سمیت ملک بھر کے ریسٹورنٹ مالکان نے اپرا کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
چیئرمین اپرا کے مطابق اسلام آباد ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (آئی آر اے)، لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (ایل آر اے)اور لاہور ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن نے اپرا کے احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے جس کے بعد اگلے مرحلے میں فوڈ پانڈاکا ملک گیر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس وقت تک بائیکاٹ جاری رہے گا جب تک اپرا کی شرائط کو نہیں مانا جاتا۔
مزید پڑھیں:فوڈ پانڈا کے رائیڈرز تنخواہ میں کٹوتیوں کے خلاف سراپا احتجاج