کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے کنوینراطہر چاؤلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی24گھنٹے ریسٹورنٹس کھولنے، ٹیبل سروس اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے، اطہر چاؤلہریسٹورنٹس انڈسٹری میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے سے بچائی جائے۔
آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کے کنوینر اطہر چاؤلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا خیرم مقدم کیا ہے ۔
انہوں نے ریسٹورنٹس کھولنے کے دورانیے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی 24گھنٹے ریسٹورنٹس کھولنے،ٹیبل سروس اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے۔
اطہر چاؤلہ نے اپیل میں کہا کہ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں ٹیبل سروس بھی ہوگی اور ریسٹورنٹس میں کھانے کا آرڈر رات 9 بجے تک لیاجاسکے گاجبکہ ہفتے کی رات ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولے جاسکیں گے ۔
شہری ریسٹورنٹس سے ہفتے کے 6 دن رات 10 بجے تک کھانالے کرجاسکیں گے اور ہفتے کی رات 11 بجے تک کھانا ٹیک اوے کیا جاسکے گاجبکہ تمام ریسٹورنٹس میں کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار پر عمل لازمی ہوگا اور گاہکوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وباسے بچاؤ کے لیے ریسٹورنٹس پہلے ہی سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں 24گھنٹے کی بجائے محدود دورانیے یعنی رات 10بجے تک ریسٹورنٹس کھولنے کی پابندی سے ریسٹورنٹس مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ریسٹورنٹس انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے او ر اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:صنعتکاروں نے کراچی کیلئے فوج کی خدمات لینے کے مطالبے کی حمایت کردی