وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔
وزارتِ خارجہ آمد کے موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا استقبال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات کے دوران دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر کی مماثلت خوش آئند ہے۔
دوسری جانب وفاقی شرعی عدالت میں ملک میں سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پر عدالت نے سودی نظام سے پاک بینکاری نظام قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی شرعی عدالت نے سود سے پاک بینکاری نظام قائم کرنے کا حکم دیدیا