پاکستان میں گوگل کے “گردشی معیشت پروگرام” کیلئے درخواستیں لینے کا عمل شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 گوگل پاکستان، ایشیا پیسیفک اور شمالی امریکا میں اپنےاسٹارٹ اپس کےلیے “گوگل فار اسٹارٹ اپس، سرکلر اکانومی” کے عنوان سے ایک پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔ یہ پروگرام ایسے اداروں کا انتخاب کرے گا جو دوبارہ استعمال، ری سائیکلنگ، کمپوزنگ، فیشن، فوڈ، سیف اینڈ سرکلر میٹریل اور ماحول کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

سرکلراکانومی سےتعلق رکھنےوالےسولوشنز متعارف کرانے کی غرض سےایشیا-پیسفک بہترین خطہ ہے۔  یہ موسمی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ خطہ ہے۔ تمام دریاؤں سے سمندر میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کا 90 فیصدصرف 10 دریا پیدا کرتے ہیں اور اْن میں 8دریا ایشیا- پیسیفک میں بہتے ہیں۔امکان ہے کہ سنہ 2040ء تک، ایشیا میں پلاسٹک کا استعمال دنیابھر میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے 40 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹھ بینکوں کی جانب سے کرنسی کی قدر کیساتھ کھیل کر ملک کو نقصان پہنچانے کا انکشاف

1-سے-1 اور 1-سے -کئی والے لرننگ سیشنز کے ذریعے یہ ایکسلریٹر پروگرام دس ہفتوں پر مشتمل ورچوئل پروگرامنگ پیش کرتا ہے جس میں گوگل کے انجنیئروں اور بیرونی ماہرین کی جانب سے تیکنکل مدد اور مینٹورنگ فراہم کی جائے گی۔ شرکاء کے لیے ایک Success Manager بھی مخصوص کیا جائے گاجو اُنھیں اور اُن کے اداروں کو مزید اعانت فراہم کرے گا۔

گوگل فار اسٹارٹ اپس:سرکلر اکانومی کے لیے درخواستیں 04 اکتوبر، 2022ء سے 14نومبر، 2022ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ پروگرام کا آغاز فروری، 2023ء سے ہوگا۔

Related Posts